21 فروری ، 2012
کوئٹہ… ٹرینوں کی حالت بھی بہتر بنائی جانے لگی لیکن بلوچستان آنے والی ٹرینوں کی حالت نہ بدلی،کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر اب دنوں میں تبدیل ہوگئی ،سخت سردی میں رات گئے ٹرینوں کی آمد سے مسافر پریشان ہوکر رہ گئے۔ریلوے انکوائری کے مطابق گذشتہ روز پشاور سے کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس چودہ گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچی جبکہ کوئٹہ سے اندروں ملک روانہ ہونے والی تینوں ٹرینیں ایک ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ریلوے انکوئری کے مطابق آج راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس،پشاورسے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس اورکراچی سے آنے والی بولان میل کی آمدمیں چار سے سات گھنٹے سے زائدکی تاخیرمتوقع ہے ۔ریل گاڑی کی تاخیر سے آمدکے باعث رات گئے شدیدسردی میں مسافروں اورلینے کیلئے آنے والے افراد کومشکلات کاسامناہے جبکہ دوسری جانب ریلوے حکام ٹرینوں کی آمد میں تاخیرکی وجہ ریلوے انجن کی خرابی اور کمی کوقرار دیتے ہیں۔