Time 13 جنوری ، 2023
پاکستان

بلدیاتی انتخابات: سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہفتے کو بند رہیں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے  پیشِ نظر صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہفتے کو بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز و کالجز 14 جنوری بروز ہفتہ بند رہیں گے ،کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عملہ الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے جاری کیا ہے۔

بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے پیش نظر ضلع ٹھٹھہ میں بھی کل اسکولوں اورکالجز میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں :