21 فروری ، 2012
لاہور …لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے دو مختلف کیسوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کے حکم کی پروا نہیں کی جاتی مگر عدالتوں کو اپنا حکم منوانا آتا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر افسروں کے پاس عدالتوں میں آنے کا وقت نہیں تو عدالتیں افسروں کے دفتروں میں چلی جاتی ہیں ، عدالت نے محکمہ تعلیم کے ایک کیس میں ڈپٹی سیکریٹری کے غلط بیانی کرنے پر سیکریٹری تعلیم کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ،عدالت نے ایک اور کیس میں ایل ڈی اے کے افسروں کی طرف سے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے کا نوٹس لیا اور ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ عدالتیں پیادہ بھیج کر بھی بات منواسکتی ہیں۔