21 فروری ، 2012
اسلام آباد …اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کی طرف سے لگایا گیا احتجاجی کیمپ آج مسلسل ساتویں دن بھی جاری ہے ۔لاپتا ہونے والے افراد کی بازیابی کے مطالبے کیلئے لواحقین نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے پریڈ ایونیو پر احتجاجی کیمپ شروع کیا تھا ، اس کیمپ میں معمر افراد، عورتیں اور بچے بھی شریک ہورہے ہیں ، سات دنوں سے مسلسل شب و روز اسی کیمپ میں گزارنے والے ان فریادی افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد بھی ہوتی رہی ہے،احتجاجی افراد کا کہناہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ اپنا کیمپ جاری رکھیں گے۔