پاکستان
21 فروری ، 2012

بلیک بیر ی کمپنی کاحقانی،اعجازرابطوں کی تفصیلات دینے سے انکار

بلیک بیر ی کمپنی کاحقانی،اعجازرابطوں کی تفصیلات دینے سے انکار

اسلام آباد…میموگیٹ کیس میں موبائل فون بنانے والی بلیک بیری کمپنی نے اسکینڈل کے مرکزی کردار منصوراعجاز اور سابق سفیر حسین حقانی کے درمیان مبینہ رابطوں کی تفصیل، تحقیقات کیلئے دینے سے پھر انکار کردیا ہے میموگیٹ کے تحقیقات کمیشن نے منصوراعجاز اور حسین حقانی کے درمیان بلیک بیری رابطوں کی مصدقہ تفصیلات آر آئی ایم کمپنی سے لینے کیلئے دوبارہ خط لکھوایا تھا ، ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ بلیک بیری کمپنی کا جوابی انکار حکومت پاکستان کو موصول ہوگیا ہے ، اس میں کمپنی نے کہاہے کہ صارفین کی پیغام رسانی کا ڈیٹا کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا، بلیک بیری کمپنی کا یہ جواب ، جوڈیشل کمیشن کو بھی جمع کرادیا گیا ہے، کمیشن کل اسلام آباد میں سماعت کرے گا ، اس موقع پر منصور اعجاز کا لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان بھی قلم بند کیا جانا ہے۔

مزید خبریں :