پاکستان
Time 24 جنوری ، 2023

وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی

گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو
گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے حکم پر پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔


مزید خبریں :