24 جنوری ، 2023
سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں ایک کے بعد ایک انکشاف سامنے آنےکے بعد کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالےکردیا گیا۔
خیال رہےکہ ایم 6 موٹر وے منصوبےکے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمینوں کی خریداری کے لیے ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور نوشہروفیروز کو7 ارب 71 کروڑ 16لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کیے لیکن مبینہ طور پر قواعد ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔
3 ارب 61 کروڑ روپے سےزائد وصول کرنے والا ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم غیر ملکی پرواز سے آذربائیجان فرار ہوگیا۔
دوسری جانب 4 ارب روپے سے زائد وصول کرنے والےڈپٹی کمشنر مٹیاری کی نگرانی میں مبینہ طورپر سوا 2 ارب روپےکیش نکالا گیا لیکن مبینہ طور پر زمین نہیں خریدی گئی۔
سندھ حکومت نے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیےکمیٹی بنائی تھی اور اینٹی کرپشن سندھ نے مقدمات بھی درج کیے تھے۔