پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ آنے کو تیار،کراچی میں بھی بوندا باندی کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ آنے کو تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہےجبکہ  جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو ہلکی بارش متوقع ہے۔

کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں کا راج  ہے، ہفتے اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب چلاس میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث  رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کم نہ ہوئی ، شمالی بلوچستان، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہے۔

مزید خبریں :