پاکستان
Time 29 جنوری ، 2023

آٹا، پیٹرول، چینی چور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں ووٹ دو: سراج الحق

آج انصاف نہیں ملتا تو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور تحریک انصاف ذمہ دار ہیں، ان تینوں پارٹیوں نے پاکستان کو تباہ کیا: امیر جماعت اسلامی— فوٹو: فائل
آج انصاف نہیں ملتا تو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور تحریک انصاف ذمہ دار ہیں، ان تینوں پارٹیوں نے پاکستان کو تباہ کیا: امیر جماعت اسلامی— فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے آٹا، پیٹرول، چینی چور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں ووٹ دو۔

بہاولپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکا کی غلامی کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوئی، 75 برسوں کا آخری نتیجہ یہی ہے کہ 8 کروڑ پاکستانی غربت کا شکار ہیں، سوا 2 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آج انصاف نہیں ملتا تو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور تحریک انصاف ذمہ دار ہیں، ان تینوں پارٹیوں نے پاکستان کو تباہ کیا، آج پاکستان، سیاسی، معاشی اور اخلاقی طور پر ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، لیکن ترقی نہیں ہوسکی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :