پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

تاندہ ڈیم واقعہ، ڈوب کر مرنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی

تاندہ ڈیم میں کشتی اُلٹنے سے 50 سے زائد بچے اور ملاح ڈوب گئے تھے __فوٹو: سوشل میڈیا
تاندہ ڈیم میں کشتی اُلٹنے سے 50 سے زائد بچے اور ملاح ڈوب گئے تھے __فوٹو: سوشل میڈیا

کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 50 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیسرے روز تاندہ ڈیم سے مزید 20 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے کشتی بان ساجد کی لاش بھی پانی سے نکال لی گئی ہے، کشتی میں 57 بچے سوار تھے جن میں سے  5 بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مہتمم مدرسہ عربیہ میر باش خیل شاہد نور نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ کشتی میں خود 57 بچوں کو سوار کرایا تھا، جب کہ اب لاپتا ہونے والے مزید بچوں کی تلاش جاری ہے۔

شاہد نور نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا اور سگے بھتیجوں سمیت گھر کے نو بچے شہید ہوئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، نیوی، ریسکیو اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :