Time 01 فروری ، 2023
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران اور فواد کے اعتراضات کمیشن میں جمع

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے/ فائل فوٹو
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے اعتراضات بذریعہ وکیل کمیشن کو جمع کرادیے گئے۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت آرڈیننس کے مطابق جس ممبرکی توہین کا الزام ہو وہ اپنےکیس کی سماعت میں نہیں بیٹھ سکتا، توہین کمیشن نوٹس میں کہا گیاکہ کمیشن اور ممبران کی تضحیک کی گئی اور انہیں بدنام کیا گیا۔

اعتراض کے مطابق نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ممبران کی توہین کی گئی، اس کیس میں تمام ممبران متاثرہ فریق ہیں، ممبران الیکشن کمیشن اس کیس میں بطور فیصلہ کنندہ نہیں بیٹھ سکتے، ممبران الیکشن کمیشن پر قانون کے مطابق رکاوٹ ہے، کیس میں شفافیت لانے کا تقاضا ہے کہ ممبران خود کو بینچ سے علیحدہ کریں۔

مزید خبریں :