Time 01 فروری ، 2023
پاکستان

انتخابات کے حوالے سےگورنرکے پی کی الیکشن کمیشن کو سکیورٹی اداروں سے مشاورت کی تجویز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنرخیبرپختونخوا (کے پی)  نے چیف الیکشن کمشنرکو خط میں تجویز دی ہےکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ مقررکرنے سے قبل قانون نافذ کرنے  والے اداروں اور  دیگر  متعلقہ اداروں  سے مشاورت کرلیں۔

خیبر پختوانخوا اسمبلی کے لیے پولنگ کی تاریخ دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں گورنر خیبر پختوانخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو جوابی خط میں کہا ہےکہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں اور امن و امان کی خطرناک صورت حال ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کہ صوبے میں جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے تاکہ صوبے میں الیکشن کے پرامن، صاف اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا جاسکے۔

خط کے حوالے سے  عمران خان کی تنقید کے جواب میں گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ کیا یہ بری بات ہےکہ الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو کہا کہ موجودہ حالات میں مشاورت کرے۔

 گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ کوئی سیاسی جماعت یہ نہیں کہتی کہ الیکشن نہ کرائیں، الیکشن کمیشن کو اختیار ہے سب سے مشاورت کرکے فیصلہ کرے، ذاتی رائے ہے کہ الیکشن کرائیں ، دودن پہلے کرائیں لیکن مشاورت کرلیں۔

مزید خبریں :