پاکستان
21 فروری ، 2012

بلوچستان،گلگت بلتستان ،کشمیر مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری

 بلوچستان،گلگت بلتستان ،کشمیر مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری

اسلام آباد…شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان ،کشمیر مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش سے کئی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ،ژالہ باری اور پہاڑوں پربرفباری جاری ہے۔بارش کی وجہ سے پہاڑی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکوں پر آمد ورفت بند ہوگئی ہے۔عطاآباد میں شدید سردی کے باعث جھیل کا پانی جمنے سے دو کشتیاں پھنس گئیں،کشتیوں میں 4 افراد سوار ہیں۔غذرکے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں چوتھے روز بھی برفباری ہورہی ہے۔اسکردو میں تین روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔استور شہر اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔ برفباری کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارش جاری ہے۔اپر ہزارہ کے اضلاع میں رات بھر بارش اور برفباری جاری رہی۔شوگران میں 6فٹ اور ناران میں 7فٹ برف پڑنیسے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے۔مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

مزید خبریں :