24 فروری ، 2023
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی این اے 193 کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوائی جس میں امن وامان کی صورتحال اورتھریٹس کے پیش نظر درخواست کی۔
ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اورخودکش حملوں کاخدشہ ہے، پولنگ اسٹاف کو اغوا کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا۔
این اے193 میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔