Time 25 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں عمارت گرگئی، ایک جاں بحق، 4 زخمی

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے— فوٹو: سوشل میڈیا
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قریب 3 منزلہ عمارت کی دو بالائی منزلیں گرگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا جن میں سے ایک شخص دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔

عمارت گرنے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :