دنیا کی طویل ترین فلم جسے دیکھنے کیلئے ایک مہینے سے زیادہ وقت لگتا ہے

یہ فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

عام طور پر ایک فلم کا دورانیہ ڈیڑھ سے 3 گھنٹے تک ہوتا ہے مگر کچھ فلمیں زیادہ طویل بھی ہوتی ہیں۔

مگر دنیا کی کوئی بھی فلم لاجسٹکس نامی فلم کے دورانیے مقابلہ نہیں کر سکتی جسے 2012 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

سوئیڈن میں بننے والی اس فلم کو مکمل دیکھنے کے لیے 35 دن 17 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

یہ کوئی روایتی فلم نہیں بلکہ ایک تجرباتی فلم ہے جسے Erika Magnusson اور Daniel Andersson نے ڈائریکٹ کیا۔

اس فلم کی کہانی بھی بے ترتیب ہے اور اس کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے کہ تمام ڈیوائسز کہاں سے آتی ہیں۔

ڈائریکٹرز نے اسی سوال کا جواب پانے کی کوشش کی تھی۔

فلم کا اسٹاک ہوم کی ایک دکان سے ہوتا ہے جہاں ڈیوائسز فروخت ہو رہی ہوتی ہیں جس کے بعد فلم کی کہانی پیچھے کے جانب جاتی ہے۔

یہ فلم ناظرین کو ایک ٹرک، مال گاڑی، کنٹینر بحری جہاز اور آخر میں اس فیکٹری تک لے جاتی ہے جہاں وہ ڈیوائسز تیار ہوئیں۔

یہ سفر رئیل ٹائم میں دکھایا گیا ہے جس سے ناظرین کو احساس ہوتا ہے کہ کس طرح دنیا کے ایک سے دوسرے کونے تک اشیا پہنچتی ہیں۔

ویسے اس فلم کا 72 منٹ کا ایک ورژن بھی تیار کیا گیا جو اس کی کہانی کی سمری ہے۔

لاجسٹکس فلم کا مجموعی دورانیہ 857 گھنٹے یا 51 ہزار 420 منٹ ہے اور اسے مسلسل دیکھنا لگ بھگ ناممکن ہے، مگر ایک صحافی اور فلمی ناقد نے 2022 میں ایسا کرکے دکھایا۔

مزید خبریں :