شو میں سمیع خان سے تنقیدی سوالات پر عائشہ عمر اداکار کی حمایت میں آگئیں

اداکار سمیع خان حال ہی میں اداکارہ مومل خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے/ فائل فوٹو
اداکار سمیع خان حال ہی میں اداکارہ مومل خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے/ فائل فوٹو

اداکار سمیع خان سے شو میں شیخ قاسم کے تنقیدی سوالات پر  عائشہ عمر اداکار کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

اداکار سمیع خان حال ہی میں اداکارہ مومل خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے جس دوران کامیڈین شیخ قاسم نے سمیع خان سے کچھ تنقیدی سوالات کیے۔

شیخ قاسم نے سمیع خان سے سوال پوچھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ آپ کی فلمیں  ہٹ کیوں نہیں ہو پاتیں؟اس کی وجہ کیا ہے؟ جس پر وضاحت کے طور پر  سمیع خان نے اپنی دو  ہٹ فلموں کا نام لیا تاہم کامیڈین اس پرمطمئن نہ ہوسکے۔

شیخ قاسم نے سمیع خان سے دوسرا سوال کیا کہ  معروف ہدایتکار خلیل الرحمان نے پہلی فلم لکھی وہ سپر ہٹ ہوئی لیکن دوسری فلم ’ ق کنگنا ‘لکھی لیکن وہ فلاپ ہوگئی اس میں شاید آپ تھے ؟ کامیڈین نے بات جاری رکھتے ہوئے اداکار کو مشورہ بھی دے ڈالا آپ کوشش کریں کہ آپ لیڈ کردار کے بجائے معاون کردار نبھائیں تاکہ وہ فلمیں ہٹ ہوسکیں۔

ایک سوال کامیڈین نے یہ بھی کیا کہ آپ کام اتنا کرتے ہیں اور معاوضہ کم لیتے ہیں وجہ کیا ہے؟ اتنے سوالات پر میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی شیخ قاسم کو ٹوکا کہ کیا تم ان کے مینیجر ہو؟ مسئلہ کیا ہے؟ لیکن کامیڈین نہ رک سکے اور اگلاسوال پوچھ ڈالا کہ ایک اداکارہ آپ کے ساتھ کام کرنے سے منع کرچکی ہیں کہ انکل ہیں میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، یہی نہیں ایک بہت بڑے ڈائریکٹر نے آپ کو ڈانٹا تھا آپ نے سوری کی تھی کیا صحیح ہے ؟

جس پر بھی اداکار نے تحمل سے جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا جس پر کامیڈین نے بتایا کہ ان ڈائریکٹر کا نام K سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد سمیع خان نے وضاحت دی کہ وہ خلیل الرحمان قمر ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا لیکن  اگر ایسا ہوا بھی تو مجھے سکھایا گیا ہے کیونکہ خلیل الرحمان قمر بڑے ہیں اگر وہ ڈانٹیں گے میں انہیں تب بھی سوری کردوں گا۔

اس پروگرام کی ویڈو وائرل ہونے پر اداکارہ عائشہ عمر  سمیع خان کی حمایت میں سامنے آگئیں اور سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر بھی اچھا نہیں لگا سمیع خان ایک بہترین، مہذب، پیشہ ور، خوش مزاج اداکار ہیں، اپنے مہمانوں یا کسی بھی شخص کو ڈی گریڈ کرنا مذاق نہیں ہوتا، اگر وہ کامیاب نہیں تھا شو کے مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

شو میں سمیع خان سے تنقیدی سوالات پر عائشہ عمر اداکار کی حمایت میں آگئیں

دوسری جانب اداکار سمیع خان کی جانب سے بھی  ایک انسٹا اسٹوری سامنے آئی جس میں انہوں نے قرآنی آیت شیئر کی جس میں درج تھا کہ ‘اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے‘۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی لوگوں کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے، اگر وہ آپ کے ساتھ ہے تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

مزید خبریں :