18 مارچ ، 2023
عمران خان کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عمران خان کی جانب سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ عدالت نےگرفتاری روک کر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا کہا، عدالتی احکامات پر عمل درآمدکے لیے نکلے تو لاہور میں رہائش گاہ پر پولیس نےحملہ کردیا۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ پولیس نےجوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں، پولیس ایسے مقدمات میں گرفتاری چاہتی ہے جن کا علم ہی نہیں ہے،کسی بھی مقدمے میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔