فرح گوگی کے وکیل نے چیئرمین نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے وکیل نے چیئرمین نیب کو نیب نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے وکیل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ فرحت شہزادی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ،نیب کسی بھی پرائیویٹ شخص سے تحقیقات نہیں کرسکتا۔

نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب سیاسی مخالفت میں نوٹس بھجوا رہاہے، چیئرمین نیب طلبی کا نوٹس ختم کریں ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :