Time 28 مارچ ، 2023
پاکستان

کامران ٹیسوری کا گورنر ہاؤس میں 50 ہزار افراد کو آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

عید کے بعد گورنر ہاوس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی پروگرام کروا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے: گورنر سندھ/ فائل فوٹو
عید کے بعد گورنر ہاوس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی پروگرام کروا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے: گورنر سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہےکہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری برنس روڈ پر قائم ریسٹورینٹ میں پسند کے کھانوں سے سحری کرنے کے لیے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ پہنچے۔

اس موقع پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں سوشل میڈیا پر بتاتا ہوں تاکہ لوگوں کی مجھ تک رسائی آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اسٹریٹ کرائم اور مہنگائی سے پریشان ہیں، باغات کے مالکان فروٹ مہنگا دے رہے ہیں، میں ان سے بھی بات کرونگا، لوگوں کے مسائل پر میں نے سندھ حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید کے بعد گورنر ہاوس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی پروگرام کروارہے ہیں، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے، ان کورسز کے ذریعے لوگ موبائل فون پرکام کرکے پیسے کماسکیں گے۔

مزید خبریں :