کھیل
Time 28 مارچ ، 2023

ریکارڈ توڑنے پر شاہد آفریدی نے شاداب خان کیلئے کیا کہا؟

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارکباد دی ہے— فوٹو: فائل
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارکباد دی ہے— فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’مبارک شاداب، آپ نے میرا ریکارڈ  توڑ  دیا،  آپ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، آپ کی مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’گزشتہ رات پاکستان نے زبردست کامیابی حاصل کی، خوشی ہوئی کہ احسان اللہ اور صائم ایوب نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر تھے۔

شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔

مزید خبریں :