پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

پختونخوا کی بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 41 افسران کا تقرر و تبادلہ

گورنر کے پرنسپل سیکرٹری محمود حسن کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے/ فائل فوٹو
گورنر کے پرنسپل سیکرٹری محمود حسن کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کے نتیجے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 41 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق گورنر کے پرنسپل سیکرٹری محمود حسن کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ مظہر ارشاد کو گورنر خیبر پختونخوا کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔

سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کورس پر چلےگئے اور ان کی جگہ مختیار احمد کو لگایا گیا ہے جب کہ ڈی جی پی ڈی اے فیاض علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور  اعجاز افضل کو ڈی جی پی ڈی اے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق انیلہ محفوظ درانی کو سیکرٹری ہائیرایجوکیشن تعینات کردیا گیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہیرالاسلام، سیکرٹری کلچر محمد طاہر، سیکرٹری معدنیات عامر لطیف کو بھی اسٹیبلمشنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محمد عابد مجید کا تبادلہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سے سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل میں کردیا گیا ہے، سیکرٹری اوقاف محمد شاہد کو سیکرٹری کلچر اور محمود اسلم کو سیکرٹری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :