Time 01 اپریل ، 2023
دنیا

بی جے پی کا رکن دورانِ اسمبلی اجلاس موبائل پر فحش فلم دیکھتا ہوا پکڑا گیا

مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں بجٹ سیشن ہورہا تھا تاہم یادیو لال ناتھ کو فحش فلم دیکھتے ہوئے ساتھی ارکان نے دیکھ لیا/ فوٹو بھارتی میڈیا
مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں بجٹ سیشن ہورہا تھا تاہم یادیو لال ناتھ کو فحش فلم دیکھتے ہوئے ساتھی ارکان نے دیکھ لیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تریپولا میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ یادیو لال ناتھ اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھتے ہوئے پکڑے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں بجٹ سیشن ہورہا تھا تاہم  یادیو لال ناتھ کو فحش فلم دیکھتے ہوئے ساتھی ارکان نے دیکھ لیا اور اسپیکر کی توجہ اس جانب مرکوز کروائی۔

رپورٹس کے مطابق اسپیکر نے یادیو لال ناتھ کو نازیبا فلم دیکھنے سے منع کیا جس کے جواب میں رکن اسمبلی بغیر کوئی وضاحت یا معذرت کیے پارلیمنٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔

بی جے پی کے رکن کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا سمیت بھارتی عوام میں بھی شدید غصہ پایا جارہا ہے۔

جب کہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں نے نریندر مودی کی جماعت کے رکن کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ یادیو لال ناتھ کی اس حرکت پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :