Time 11 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران خان اور امریکی رکن کانگریس ٹڈلیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو درپیش مبینہ خطرات پربات کی گئی/ فائل فوٹو
ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو درپیش مبینہ خطرات پربات کی گئی/ فائل فوٹو 

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور امریکی رکن کانگریس ٹڈلیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے کانگریس مین ٹڈلیو سے ملاقات کی اور امریکی ایوان کے ڈیموکریٹ رکن سے عمران خان کی ٹیلی فون پر بات کرائی، ٹڈلیوکانگریس کے با اثرترین ڈیموکریٹک کاکس کے وائس چئیر ہیں۔

رکن کانگریس ٹڈلیو نے عمران خان کو یقین دلایا کہ محکمہ خارجہ سے کہا جائے گاکہ وہ پاکستان کے معاملے میں مداخلت کرے اور پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔

اس ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو درپیش مبینہ خطرات پربات کی گئی۔ 

مزید خبریں :