پاکستان
Time 17 اپریل ، 2023

کراچی: دوران افطاری دکانداروں کو لوٹنےکی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کی صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں دوران افطاری دکانداروں کو لوٹنےکی سی سی ٹی وی  ویڈیو منظر عام پر  آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تین مسلح ملزمان افطاری کے وقت کپڑے کی دکان میں داخل ہوئے۔

ڈاکوؤں کو دکانداروں سے موبائل فونز اور نقدی چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

ملزمان لوٹ مار کے دوران کپڑے کے تھان بھی لےگئے، ملزمان نے دکان میں نقدی نہ ہونے پر دکاندار پر تشدد بھی کیا۔

ویڈیو میں چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔


مزید خبریں :