دنیا
Time 12 مئی ، 2023

پالتو جانور، بچوں کا متبادل نہیں ہونے چاہئیں، پوپ فرانسس نے خبردار کر دیا

اٹلی میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی دراصل اشارہ ہے کہ لوگوں نے بہتر مستقبل کی امید چھوڑ دی ہے، انہیں مایوسی نے گھیر لیا ہے: پوپ فرانسس — فوٹو: فائل
اٹلی میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی دراصل اشارہ ہے کہ لوگوں نے بہتر مستقبل کی امید چھوڑ دی ہے، انہیں مایوسی نے گھیر لیا ہے: پوپ فرانسس — فوٹو: فائل

اٹلی میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں خطرناک حد تک کمی کو دیکھتے ہوئے پوپ فرانسس نے خبردار کر دیا ہے کہ پالتو جانور، بچوں کا متبادل نہیں ہونے چاہئیں۔

اٹلی کے ڈیموگرافک مسائل سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ اٹلی میں اپنا خاندان شروع کرنا ’جوئے شیر لانے‘ کے مترادف ہو گیا ہے، صرف امیر لوگ ہی اپنا خاندان شروع کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں، اسلیے کئی گھرانوں میں پالتو جانور ، بچوں کا متبادل بنتے جا رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی دراصل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ لوگوں نے بہتر مستقبل کی امید چھوڑ دی ہے، انہیں مایوسی نے گھیر لیا ہے اور نوجوان نسل غیر یقینی اور حساسیت کا شکار ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم روزگار کے حصول میں مشکلات، آسمان کو چھوتے قیمتیں، کرائے اور ناکافی اجرت اصل مسائل ہیں لیکن یہ یاد رہے کہ وہ صرف ایک کتا ہو سکتا ہے آپ کا بچہ نہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں نوجوانوں کیلئے مناسب اور مستحکم روزگار کا حصول اور چائلڈ کیئر سپورٹ سسٹم کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی طور پر ماؤں کیلئے  ایک ساتھ اپنی پیشہ ورانا اور گھریلو ذمہ داریاں نبھانا مشکل ہو گیا ہے۔

 پیدائش کی شرح میں خطرناک کمی اٹلی کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے، رپورٹس کے مطابق 2050 تک اٹلی میں شہریوں کی کل تعداد میں پانچ فیصد کمی آجائے گی، اسی طرح تیزی سے عمر  بڑھنے سے نوجوانوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آجائے گی۔

مزید خبریں :