Time 25 مئی ، 2023
پاکستان

9 مئی واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش، گھر گھر سرچ آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا— فوٹو: فائل
اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا— فوٹو: فائل

9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں  کی تلاش جاری  ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم  نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے بعد ڈور ٹو  ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں جی ایٹ کے علاوہ میرآبادی، گولڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔

مزید خبریں :