معروف سرمایہ کار عارف حبیب کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم پھر سے فعال کرنےکا مشورہ

بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ترغیب دیں کہ اگر وہ2 ،2 لاکھ ڈالر پاکستان لائیں تو انہیں سیویئر آف پاکستان کا ٹائٹل دیا جائے گا: عارف حبیب/ فائل فوٹو
بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ترغیب دیں کہ اگر وہ2 ،2 لاکھ ڈالر پاکستان لائیں تو انہیں سیویئر آف پاکستان کا ٹائٹل دیا جائے گا: عارف حبیب/ فائل فوٹو

معروف سرمایہ کار عارف حبیب  نے  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم  پھر  سے فعال کرنےکا مشورہ دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں ہونے والی گریٹ ڈیبیٹ میں بات کرتے ہوئے عارف حبیب نے تجویز دی کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ترغیب دیں کہ اگر وہ2 ،2  لاکھ ڈالر پاکستان لائیں تو انہیں سیویئر آف پاکستان کا ٹائٹل دیا جائے گا اور گاڑی پاکستان لانے پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت ملے گی۔

عارف حبیب نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم پھر سے فعال کرنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو نتائج کافی مہنگے ثابت ہوں گے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام نہ لیا تو ڈیفالٹ کا امکان زیادہ ہے۔

معاشیات کے پروفیسر علی حسنین نے رئیل اسٹیٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کردی۔

مزید خبریں :