Geo News
Geo News

پاکستان
30 دسمبر ، 2012

حافظ آباد کے قریب موٹر وے پر کار الٹ گئی،ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق

حافظ آباد کے قریب موٹر وے پر کار الٹ گئی،ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق

لاہور…پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر تیزرفتار کار الٹنے سے ماں اور تین بیٹیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں،پنڈدادن خان کے قصبہ للہ کی ماں بیٹیاں کار میں لاہور سے واپس گاوٴں جا رہی تھیں،کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب موٹروے پر ان کی کارکا پچھلا ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گئی،حادثے میں خاتون خدیجہ بی بی اور اس کی بیٹیاں عائشہ ، آمنہ اور عاصمہ موقع پر دم توڑ گئیں ،،خدیجہ کی بہن رضیہ بی بی اور ڈرائیور امین شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

مزید خبریں :