Geo News
Geo News

پاکستان
30 دسمبر ، 2012

عام انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے،امتیاز شیخ

 عام انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے،امتیاز شیخ

کراچی…مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے، نگراں سیٹ اپ پر دو جماعتوں نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔کراچی میں اپنے گھر پر فنکشنل لیگ کے رہ نماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس میں امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو اپنے کام پر توجہ دیں اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں محکمہ صحت کی کارکردگی انتہائی خراب ہے،خسرہ سے سو سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں خسرہ کی بیماری کا نوٹس لیں،جبکہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں اپنی جماعت کے وزیر کو ہدایت کریں کہ وہ خسرہ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں۔

مزید خبریں :