30 دسمبر ، 2012
کراچی…مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ کے تحت وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر سندھ کے وزیر اطلات شرجیل میمن کے خلاف اور مسلم لیگ نواز کے قائدین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب میں مسلم لیگ نواز کے رہ نماء زین انصاری،حاجی شفیع جاموٹ اور یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر آصف خان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ شرجیل میمن مسلم لیگ نواز کی قیادت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔اگر شرجیل میمن باز نہ آئے تو ان کے دفتر کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔