30 دسمبر ، 2012
لاہور…جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کے واقعات منظم سازش کے تحت آگے بڑھائے جا رہے ہیں ،لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کراچی اور مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان واقعات کے اصل حقائق کو قوم کے سامنے لائے،مولانا کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے مگر حکمران سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں۔