Geo News
Geo News

پاکستان
30 دسمبر ، 2012

بالی وڈ اداکار شترو گھن سنہا چند روز میں پاکستان آئیں گے

بالی وڈ اداکار شترو گھن سنہا چند روز میں پاکستان آئیں گے

لاہور…بھارتی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا چند روز میں پاکستان آ رہے ہیں، وہ سابق صدر جنرل ضیاء کے پوتے کی شادی میں شرکت کرینگے،جیو نیوز کے نمائندے عاشق چودھری سے خصوصی گفت گو میں بھارتی رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے بتایا کہ جنرل ضیاء کی فیملی سے ان کے دیرینہ مراسم ہیں ،اپنے دوست کے پوتے کی شادی میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے لیکن وہ سردی کی پروا کیئے بغیر آئیں گے،دوستوں کی گرم جوشی اور محبتوں کی تمازت،سردی پر غالب رہے گی ،اپنی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کے بارے میں سوال پر شتروگھن کا کہنا تھا کہ سوناکشی کی مسلسل کامیابیوں پر وہ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

مزید خبریں :