Geo News
Geo News

پاکستان
30 دسمبر ، 2012

ایمانداری سے کام کیا لیکن قوم کو سمجھ نہیں آئی،اصغر خان

 ایمانداری سے کام کیا لیکن قوم کو سمجھ نہیں آئی،اصغر خان

اسلام آباد…بزرگ سیاستدان ، تحریک استقلال کے سابق سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایمانداری سے کام کیا لیکن قوم کو سمجھ نہیں آئی، طاہر القادری سپریم کورٹ کے رولز کے تحت آگے آئیں،انہوں نے یہ باتیں جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر سے خصوصی گفتگو میں کہیں،تحریک استقلال کے سابق سربراہ ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ان کے کیس میں ماضی کے انتخابات کی دھاندلیوں کا پردہ چاک کر دیا ، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،طاہر القادری بھی اپنا پروگرام پیش کریں،انہوں نے طاہر القادری کو مشورہ دیا کہ” وہ بھی دوسروں کی طرح آگے آئیں سپریم کورٹ کے بنائے رولز اختیار کریں“اصغر خان کا کہنا تھا کہ وہ تو کامیاب نہ ہوسکے لیکن اس وقت تحریک انصاف اچھا کام کر رہی ہے، اس لئے اپنی پارٹی کو اس میں ضم کردیا،کارکن جہاں چاہیں چلے جائیں،”کارکن جہاں مرضی جائیں لیکن بیشتر لوگ تحریک انصاف میں چلے گئے ہیں“

مزید خبریں :