Geo News
Geo News

پاکستان
30 دسمبر ، 2012

پیرس میں محترمہ بینظیربھٹو کی پانچویں برسی پر دعائیہ تقریب

پیرس…پیرس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام محترمہ بینظیربھٹو کی پانچویں برسی پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز فاتحہ و قران خوانی سے ہوا۔تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر عبید ہاشمی ،ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ سمیت دیگر افراد نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب کے دوران بی بی کی قربانی کو واشگاف الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں فرانس بھر میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بی بی کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعائیں مانگیں۔

مزید خبریں :