Time 20 جون ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں بہترین پرائیویسی فیچر متعارف

میٹا کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کیا گیا / فائل فوٹو
میٹا کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کیا گیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی فون کالز کو میوٹ کر سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر سے میسجنگ ایپ میں صارفین کی پرائیویسی زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔

یہ فیچر کئی ہفتوں سے بیٹا (beta) ورژن میں موجود تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ میں پرائیویسی چیک اپ نامی ہب کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پرائیویسی چیک اپ میں صارفین تمام پرائیویسی سیٹنگز کو ایک ہی جگہ آسانی سے دیکھ کر اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکیں گے۔

پرائیویسی چیک اپ کا فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

نامعلوم نمبروں کی کالز کو میوٹ کیسے کریں؟

فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے / فوٹو بشکریہ میٹا
فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے / فوٹو بشکریہ میٹا

اس فیچر کا استعمال بہت آسان ہے مگر اس سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کریں۔

اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کر دیں۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دی گی۔

مذکورہ فیچر آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگا کیونکہ آپ کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دیناپڑے گا۔

مزید خبریں :