25 جون ، 2023
جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں بکرا چوری کرکے فرار ہونے والےچوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دونوں چو ر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو کی سلطان کالونی میں پیش آیا جہاں 2 چور بکرا چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، پیچھا کرنے پر ملزمان نے شہریوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بکرا چوری کی واردات کے بعد بشیرکوٹ کے قریب چوروں کی موٹر سائیکل بےقابو ہوکرٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں پہلے 1 چور ہلاک ہوا جبکہ دوسرا چور زخمی ہوا تھا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرا چور بھی دم توڑ گیا۔