پاکستان
Time 05 جولائی ، 2023

'یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا'، ریحام کا اپنی پہلی شادی کی تصویر پر تبصرہ

ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن نامی شخص سے کی تھی جن سے ریحام کی طلاق 2005 میں ہوگئی تھی__فوٹو: فائل
ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن نامی شخص سے کی تھی جن سے ریحام کی طلاق 2005 میں ہوگئی تھی__فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی پہلی شادی کی تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ یہ کب کی ہے؟

ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب میں 18 سال کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا۔

خیال رہے کہ ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن نامی شخص سے کی تھی جن سے ریحام کی طلاق 2005 میں ہوگئی تھی۔

انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

ریحام خان نے 23 دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :