Time 06 جولائی ، 2023
کھیل

ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے تمام عہدوں سے فارغ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نجم سیٹھی انتظامیہ میں ’فور ان ون‘ یعنی ان کے پاس چار وہدے تھے لیکن اب ان کے پاس کوئی ذمہ داری نہیں۔ 

ماضی کے بیٹر کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے بھی فارغ کردیا ہے۔ 

نجم سیٹھی دور میں مینجمنٹ کمیٹی رکن اور چیف سلیکٹرسمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے الگ کردیا گیاہے، وہ اب مایوسی کی حالت میں لاہور سے کراچی پہنچ گئےہیں ۔

70سالہ ہارون رشید نے پاکستان کی جانب سے23 ٹیسٹ اور 12ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔

وہ کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ میں مختلف عہدوں میں ذمے داریاں نبھارہے ہیں، انہیں پاور کوریڈورکے قریب تسلیم کیا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

اِس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنید ضیاء کےپاس ڈومیسٹک کرکٹ کا چارج ہے، یہ عہدہ بھی ہارون رشید کے پاس تھا، جبکہ ایزد سید کی جگہ ذاکر خان قومی اکیڈمی کے انچارج ہیں۔

مزید خبریں :