Time 12 جولائی ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

کیا تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنیکے بعد فون کی بیٹری جلدی گِر رہی ہے؟ بچنے کا طریقہ جانیں

ان گنت صارفین کی جانب سے یہ ہی دعویٰ کیا گیا لیکن تاحال میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا/ فائل فوٹو
ان گنت صارفین کی جانب سے یہ ہی دعویٰ کیا گیا لیکن تاحال میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا/ فائل فوٹو

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ تھریڈز، نئی سوشل میڈیا ایپ جسے مارک زکربرگ نے ایلون مسک کے ٹوئٹر کے حریف کے طور پر لانچ کیا تھا، اس سے موبائل کی بیٹریاں جلدی گِر رہی ہیں۔

5 جولائی کی شب اس ایپ کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے اس ایپلی کیشن کے چرچے ہیں،  تھریڈز کے صارفین کی تعداد 5 دن کے اندر 10 کروڑ سے زائد ہوگئی تھی جس کے بعد اسے ٹک ٹاک سے زیادہ مقبول ایپ قرار دیا جارہا تھا۔

تاہم اب چند سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فون کی بیٹریز جلد ڈرین ہورہی ہیں اور یہ سب تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہوا۔

اس مسئلے سے مایوس ہونے والے متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے بات کی، ایک صارف نے بتایا کہ ان کے فون کی بیٹری جلد ختم ہورہی ہے، ساتھ ہی سوال کیا کہ کیا یہ مسئلہ کسی اور کو بھی درپیش ہے؟

ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا تھریڈز آئی فون کی بیٹری زیادہ پی رہا ہے یا حال ہی میں آئی فونز میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے؟ ان دنوں میرے فون کی بیٹری معمول سے زیادہ گِر رہی ہے۔

ایک اور صارف نے اپنے فون کی بیٹری استعمال کرنے والی ایپلی کیشنز کی فہرست دکھائی جس میں تھریڈز سرِ فہرست تھی جس نے فون کا بیٹری کا 53 فیصد استعمال کیا۔

ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ بیٹریز کبھی جھوٹ نہیں بولتیں۔

کیا تھریڈز  ڈاؤن لوڈ کرنیکے بعد فون کی بیٹری جلدی گِر رہی ہے؟ بچنے کا طریقہ جانیں
کیا تھریڈز  ڈاؤن لوڈ کرنیکے بعد فون کی بیٹری جلدی گِر رہی ہے؟ بچنے کا طریقہ جانیں
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ان گنت صارفین کی جانب سے یہ ہی دعویٰ کیا گیا لیکن تاحال میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

برطانوی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق موبائل کی بیٹری کے جلد ختم ہونے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اسی سلسلے میں ای ایس ای ٹی کے سائبر سکیورٹی کے ماہر، جیک مورے کا خیال ہے کہ یہ 'منفی ٹیسٹنگ' کے باعث ہوسکتا ہے۔

میل آن لائن سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ میٹا کی ایپس پر طویل عرصے سے آئی فون کی بیٹری زیادہ کھانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے،  اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ میٹا حکام اپنی ایپ کے بارے میں مزید سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صارفین ان کی ایپس کو کیسے استعمال کرتے ہیں، یہ ہی منفی ٹیسٹنگ کہلاتا ہے۔

منفی ٹیسٹنگ نامی عمل ڈویلپرز کو یہ جاننے میں مدد کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ لوگ ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کس طرح استعمال کرتے ہیں اور فیس بک کے بارے میں ماضی میں اسے استعمال کرنے کے بارے میں سوچا جاتا رہا ہے۔

اس سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کیا جائے؟

اگر آپ نے تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد دیکھا ہے کہ آپ کی بیٹری بھی جلد ختم ہورہی ہے، تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے فون کی بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش سیٹنگ کو بند کر دیں۔

یہ سیٹنگ ایپس کو اپ ڈیٹس اور نئے مواد کی جانچ کرنے کی اجازت دیتی ہے، یہاں تک کہ جب ان کا ستعمال زیادہ نہ ہورہا ہو تب بھی، اور اس طرح آپ کی بیٹری تیزی سے ڈرین ہوجاتی ہے۔

اسے آئی فون پر آف کرنے کے لیے بس سیٹنگ ایپ کھولیں اور جنرل پر جائیں، بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش پر ٹیپ کریں، پھر آف کریں۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اینڈرائیڈ  والے صارفین سیٹنگز کھولیں پھر Connections اور پھر Data usage پر ٹیپ کریں۔

موبائل Data usage پر کلک کریں اور تھریڈز کو منتخب کریں اور  Allow background data usage کے آپشن کو ڈس ایبل کریں۔

مزید خبریں :