Time 18 جولائی ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں خاموشی سے بہترین فیچر متعارف

کمپنی نے اس فیچر کا اعلان نہیں کیا / فائل فوٹو
کمپنی نے اس فیچر کا اعلان نہیں کیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ نے خاموشی سے اپنی میسجنگ سروس میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ سروس میں فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں سے چیٹ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

آسان الفاظ میں اگر آپ کسی فرد کے فون نمبر کو کانٹیکٹس میں محفوظ کیے بغیر چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل اب بہت آسان ہو گیا ہے۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے تو اس فیچر کا اعلان نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo نے ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو چیٹ لسٹ میں اسٹارٹ نیو چیٹ کے بٹن پر کلک کریں۔

اب وہ فون نمبر درج کریں جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں۔

اگر وہ فون نمبر واٹس ایپ پر موجود ہوا تو پھر آپ اسے ایڈ کیے بغیر بھی چیٹ کر سکیں گے۔

اینڈرائیڈ صارفین بھی اسی طریقہ کار سے لوگوں سے فون نمبر ایڈ کیے بغیر چیٹ کر سکتے ہیں۔

اگر یہ فیچر نظر نہیں آ رہا تو گوگل پلے اسٹور یا ایپل کے ایپ اسٹور پر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔

مزید خبریں :