Time 23 جولائی ، 2023
کاروبار

اپنا این ٹی این کیسے حاصل کریں؟

نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)  آپ کو کئی سہولتوں کا حقدار  بناتا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ این ٹی این کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

آپ تنخواہ دار ہیں یا آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں آپ باآسانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پورٹل پر جا کر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

آپ کا قومی شناختی کارڈ کا نمبر ہی آپ کے این ٹی این کے طور پر ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوجاتا ہے جس کے بعد آپ باآسانی اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرسکتے ہیں۔

ای انرولمنٹ کیسے کروائی جائے؟

 ایف بی آر کی ویب سائٹ(https://www.fbr.gov.pk/) پر جاکر وہاں پر انکم ٹیکس کی ٹیب پر کلک کرکے IRIS کے لنک پر جائیں، وہاں پر جا کر تمام معلومات فراہم کریں تو ایف بی آر آپ کو رجسٹر کرلے گا اور آپ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرسکیں گے۔


مزید خبریں :