03 جنوری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی اور اس دوران نئے پروگرام پر بھی غور ہوسکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ پاکستان اور آئی ایم ایف پہلے دوادوار میں تکنیکی بات چیت ہوگی۔ تیسرے دور میں پالیسی زیر بحث آئے گی۔ جس میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے پاکستان جیفری فرینک بات چیت میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام پر بھی غور ہوسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے واجبات کی ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر تک کے معاشی اعدادو شمار پر بریفنگ دی جائے گی اور بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔