سڑک پر بنی پیلی اور سفید لکیریں آپ کو کیا بتاتی ہیں؟

کیا آپ کو ان لکیروں کی موجودگی کی وجہ معلوم ہے / فلیکر فوٹو
کیا آپ کو ان لکیروں کی موجودگی کی وجہ معلوم ہے / فلیکر فوٹو

روزانہ گاڑی یا موٹر سائیکل میں سفر کرتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ آپ نے سڑک کی سطح پر موجود لکیروں کو نوٹس کیا ہو۔

دنیا کے ہر ملک میں مختلف رنگوں کی لکیریں یا لائنیں سڑکوں پر ہوتی ہیں، جن کا پیٹرن بھی مختلف ہوسکتا ہے۔

عموماً سفید یا پیلے رنگ کی لکیریں سڑک پر نظر آتی ہیں۔

یہ لکیریں صرف دیکھنے یا سڑک کو خوبصورت بنانے کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ ان کا واضح مقصد ہوتا ہے اورگاڑی چلاتے ہوئے حادثات سے بچنے کے لیے ان پر توجہ دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

مکمل سفید لکیر

مکمل سفید لکیر / فائل فوٹو
مکمل سفید لکیر / فائل فوٹو

اگر سڑک کے درمیان ایک سفید لکیر کھچی ہوئی ہے اور درمیان سے کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی لین میں سفر کرنا ہے اور دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک نہیں کرنا۔

آپ لین کو اسی وقت بدل سکتے ہیں جب لکیریں درمیان سے کٹی ہوئی نظر آئیں یا گیپ نظر آئے۔

کٹی ہوئی سفید لکیریں

کٹی ہوئی سفید لکیریں / فائل فوٹو
کٹی ہوئی سفید لکیریں / فائل فوٹو

اس طرح کی لکیریں سڑک کے درمیان میں ہوتی ہیں، جن کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک یا لین چینج کرسکتے ہیں۔

مکمل پیلی لکیر

مکمل پیلی لکیر / فائل فوٹو
مکمل پیلی لکیر / فائل فوٹو

سڑک کے کنارے پر سیدھی پیلی لکیر موجود ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ وہاں گاڑی کو پارک نہیں کر سکتے، اگر وہ سڑک کے درمیان میں ہو تو اسے مکمل سفید لکیر جیسا ہی تصور کریں، یعنی گاڑی اوور ٹیک کرنے یا لین بدلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

2 مکمل پیلی لکیریں

2 مکمل پیلی لکیریں / فائل فوٹو
2 مکمل پیلی لکیریں / فائل فوٹو

ان لکیروں کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو بس اپنی لین میں سفر کرنا ہے اور دوسری جانب جانے کی اجازت نہیں۔

مکمل اور کٹی ہوئی زرد لکیریں

مکمل اور کٹی ہوئی لکیریں / فائل فوٹو
مکمل اور کٹی ہوئی لکیریں / فائل فوٹو

اگر ایک پیلی لکیر سیدھی جارہی ہو اور دوسری کٹی ہوئی ہو، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کٹی ہوئی لکیر کی جانب گاڑی چلانے والے اوور ٹیک کر سکتے ہیں، جبکہ مکمل لکیر کی جانب موجود ڈرائیورز کو اس کی اجازت نہیں ہوتی۔

مزید خبریں :