Time 06 مئی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا/ فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس862 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 764 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح  73 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح تک گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج کاروباری روز کے دوران کے ایم آئی 30  انڈیکس میں 848 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 160 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید خبریں :