9 مئی واقعات کے باعث اے لیولز کے منسوخ شدہ پرچوں پر اوسط مارکنگ کیخلاف طلبہ سراپا احتجاج

کراچی اور لاہور میں اے لیول کے منسوخ پرچوں پر اوسط مارکنگ کے خلاف طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک مختلف تعلیمی اداروں کے اے لیول کے طلبہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے باعث جو پیپر منسوخ ہوئے تھے ان پر اوسط مارکنگ سے ان کے گریڈ متاثر ہوئے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ کیمبرج بورڈ کی جانب سے 9 مئی کو منسوخ ہونے والے پیپرز میں اوسط مارکنگ کرنے کے بجائے منسوخ شدہ پیپرز دوبارہ لیے جائیں تا کہ ان کے گریڈ بہتر ہو سکیں۔

مزید خبریں :