پاکستان
06 جنوری ، 2013

سکھر بیراج سے نکلنے والی ساتوں نہریں سالانہ مرمت کیلئے بند

سکھر … سکھر بیراج سے نکلنے والی ساتوں نہروں کو آج سے20 جنوری تک سالانہ مرمت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سکھر بیراج کے کنٹرول روم انچارج حاجی عبدالعزیز سومرو کے مطابق سکھر بیراج کے دائیں کنارے سے نکلنے والی دادو کینال، رائس کینال اور کیر تھر کینال جبکہ سکھر بیراج کے بائیں کنارے سے نکلنے والے نارا کینال،روہڑی کینال ، خیرپور فیڈرایسٹ کینال اور خیرپور فیڈرویسٹ کینال سالانہ مرمت کیلئے آج سے بند کر دی گئی ہیں۔ سکھر بیراج کے لیول کو کم کر نے کے لیے گیٹ کھول کر پانی چھوڑ دیا گیا ہے ،بند کی جانے والی نہروں کی مرمت کا کام شروع کیا جارہا ہے یہ کام 20 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :