پاکستان
06 جنوری ، 2013

حکومت جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کرے: مولاناامجد خان

لاہور…جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی شیڈول کا اعلان جلد کرے، ڈاکٹرطاہر القادری کے فارمولے اس وقت کارگر نہیں ہوسکتے۔ لاہور میں جمعیت علماء اسلام کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے فارمولے تزبذب کا شکار ہیں جن پرعمل درآمد ممکن نہیں، انتخابات ملتوی ہونے سے ملک میں نیا آئینی بحران پیدا ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ چند جماعتوں کے بجائے پارلیمنٹ میں کیا جائے، قاضی حسین احمد اتحاد امت کے دائی تھے،انہوں نے دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر رکھنے کی کوشش کی ۔

مزید خبریں :