پاکستان
06 جنوری ، 2013

طاہر القادری کا پنجاب حکومت پرگاڑیاں بند کرنیکاالزام غلط ہے،پر ویز رشید

 طاہر القادری کا پنجاب حکومت پرگاڑیاں بند کرنیکاالزام غلط ہے،پر ویز رشید

لاہور… پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا پنجاب حکومت پرگاڑیاں بند کرنے کاالزام غلط ہے ۔طاہرالقادری ناکامی کے خوف سے الزامات لگارہے ہیں سینیٹر پرویزرشید نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کے بیان پر کہا کہ پنجاب حکومت نے ہرجلسے اورریلی کوتحفظ فراہم کیا۔ پنجاب بھر میں کھمبوں اوردرختوں پر لٹکی طاہرالقادری کی تصویریں گواہ ہیں کہ ہم نے کسی کونہیں روکا۔سینیٹرپرویزرشید نے کہا کہ 23 دسمبر کے جلسے سے لے کر اب تک جتنے پینترے انہوں نے بدلے انکے اپنے کارکن بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں :