06 جنوری ، 2013
پشاور… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد ڈاکٹر طا ہر القادری کے غبارے سے بھی جلد ہوا نکل جا ئے گی،پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکز ئی نگران وزیر اعظم کے لئے مو زوں ترین شخصیت ہے اور تمام سیاسی و مذ ہبی جما عتوں کو ان کے نام پر اتفا ق کر نا چا ہیئے ۔ صحا فیوں سے بات چیت میں ارباب خضر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک دیا نتدار اور بے لوث انسان ہے جس کی ایمانداری پر کسی کو شک و شبہ نہیں اور اس وقت وہ ہی ایک ایسے انسان ہے جو کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کروا سکتے ہیں جس پر کسی بھی پارٹی کو اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈا کٹر طا ہرالقادری کا ڈرا مہ بھی جلد ختم ہو نے والا ہے اور وہ مزید قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ان جیسے کردار ہمیشہ پیدا ہو تے رہے ہیں تاہم جلد ہی منطقی انجام کوبھی پہنچ چکے ہیں ۔ڈاکٹر طا ہر القادری کے غبا رے سے بھی جلد ہوا نکل جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور ان کے حوا ری نے ملک کا دیوا لیہ کر دیا ہے اس کے با وجود بھی اگلی باری پھر زرداری کے نعرے لگا ئے جا رہے ہیں جو کہ قوم کے منہ پر طما نچے کے مترادف ہے۔